Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • قابل تجدید انرجی کے میدان میں ایران اور روس کے درمیان تعاون

اسلامی جمہوریہ ایران نے روس کے ساتھ قابل تجدید انرجی کے میدان میں باہمی تعاون کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایران کے وزیر انرجی رضا اردکانیان نے قابل تجدید انرجی کے میدان میں فعال روسی کمپنی روس ہیڈرو کے سربراہ ویکٹرخمارین سے ملاقات میں روس کی جانب سے قابل تجدید اور جئو تھرمل کے شعبے میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبے پر عمل درآمد کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایران کے وزیر انرجی اور روس ہیڈرو کمپنی کے سربراہ کی ملاقات میں طے پایا کہ دونوں فریق اس میدان میں تعاون کا جائزہ لیں گے۔ایران کے وزیر انرجی نے روس ہیڈرو کمپنی کے سربراہ کو تہران کے دورے کی دعوت دی تاکہ ایران کی پانی و انرجی کے ذخائر کی توسیع کے میدان میں کام کرنے والی ایرانی کمپنی کے ساتھ مل کر مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جاسکے۔

واضح رہے ایران کے وزیر انرجی اور ایران روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سربراہ رضا اردکانیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ روس کے دورے پر ہیں۔ ایران کے وزیرانرجی کے دورہ روس کا مقصد،سن پیٹرزبرگ میں ہونے والے چوبیسویں بین الاقوامی اقتصادی اجلاس میں شرکت کرنا ہے ۔

 

ٹیگس