ایران کی قومی والی بال ٹیم آج امریکہ کا مقابلہ کرے گی
Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
ایران کی والی بال ٹیم نیشنز لیگ دوہزار اکیس کے تیسرے سیشن میں آج امریکہ کا مقابلہ کرے گی۔
نیشنز لیگ دوہزار اکیس کے تیسرے سیشن میں ایران اور امریکہ کی والی بال ٹیموں کے درمیان یہ میچ تہران کے وقت مطابق آج رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔ایران کی قومی والی بال ٹیم نے نیشنز لیگ دوہزار اکیس کے پہلے اور دوسرے سیشن میں ہالینڈ، کینیڈا، اٹلی اوربلغاریہ کو شکست دی تھی جبکہ جاپان اور روس کے مقابلے میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
ایران کی قومی والی بال ٹیم جعمرات اور جمعے کو صربیہ اور جرمنی کے خلاف میدان میں اترے گی۔