Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ایران آمادہ ہے: سپاہ پاسداران

ایران کے خاتم الانبیا ایرو اسپیس کے کمانڈر نے ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی مسلح افواج کی فضائی طاقت و توانائی میں روز افزوں اضافے کی خبری دی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادہ نے ہفتے کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس مرکز اور فضائیہ کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں فضائی حدود کی نگرانی اور ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی مکمل آمادگی پائی جاتی ہے اور اس سلسلے میں لازمی توانائی و ہم آہنگی میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ایران کے خاتم الانبیا ایرو اسپیس ہیڈ کوراٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادہ نے کہا کہ علاقے میں ایرانی فضائی حدود مکمل  طور پر محفوظ ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایران کی مسلح افواج کی فضائی آمادگی اور صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور اس بارے میں ایران کی مسلح افواج کی فضائی یونٹوں کی مسلسل کوششوں اور بڑھتی توانائیوں پر اطمینان  کا اظہار کیا۔

ٹیگس