Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • کورونا کو لگام دینے کے لئے تمام اسباب فراہم ہیں: صدر روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آج کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے پاس تمام وسائل موجود ہیں اور کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انسداد کورونا کی قومی کمیٹی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ہمیں جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں وہ نہیات اہم، قابل ذکر اور قابل فخر ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج ایران میں ہم یومیہ ڈیڑھ لاکھ کورونا ٹیسٹ انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں. حسن روحانی نے حفظان صحت سے متعلق اپنی حکومت کے منصوبے کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے ایران میں اس منصوبے پر عمل درآمد پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی معیار کی بنیاد پر یومیہ اعداد و شمار کا کھلا اعلان کیا اور درست اعداد و شمار بتائے. انہوں نے کہا کہ ہم نے اعلانیہ اس بات کا اعلان کیا کہ ایران میں کورونا وبا‎ میں روزانہ کتنے افراد مبتلا ہوئے، کتنے افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے، کتنے افراد کی حالت نازک رہی اور کتنے افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹیگس