Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی شمولیت کی امیدیں بڑھیں، کمبوڈیا کو 0-10 سے ہرا دیا

ایشین فٹبال کنفڈریشن نے کہا ہے کمبوڈیا کے خلاف ایران کی حالیہ فتح نے ورلڈ کپ میں ایران کی شمولیت کی امیدوں کو مزید قوی کردیا ہے۔

ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ کے سیکنڈ لیگ میچ میں کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں دس گول سے ہرا دیا ہے۔
اے ایف سی کی ویب سائٹ نے ایران کی فتح پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کمبوڈیا پر صفر کے مقابلے میں دس گول سے ایران کی برتری نے اسے پندرہ پوائنٹ کے ساتھ، گروپ تین میں سب سے اوپر پہنچا دیا ہے۔
فیفا کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل نے بھی کمبوڈیا کے خلاف ایران کی برتری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دس گول کی برتری نے دوہزار بائیس کے قطر ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت کی امیدوں کو مزید قوی کر دیا ہے۔

ٹیگس