Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۷ Asia/Tehran
  • بیرون ملک مقیم ایرانی محققین اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے خواہاں

بیرون ملک مقیم ایرانی محققین نے ، تہران کے نواح میں واقع پردیس سائنس و ٹکنالوجی پارک میں چونتیس نالج بیس کمپیناں قائم کی ہیں۔

پردیس سائنس و ٹیکنالوجی پارک کے سربراہ مہدی صفاری نیا نے نیوز ایجنسی ایسنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم ایرانی محققین اور دانشور اندرون ایران سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران بیرون ملک مقیم ایرانی محققین اور دانشوروں نے پردیس سائنس و ٹکنالوجی پارک میں چونتس نالج بیس کمپنیاں قائم کی ہیں اور ان میں بہت سی کمپنیوں کی مصنوعات تجارتی طور پر رجسٹرڈ  اور پیداواری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔
پردیس سائنس و ٹیکنالوجی پارک میں بیرونی ملک مقیم ایرانی سائنسدانوں اور محققین کے لیے سرمایہ کاری کی خصوصی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

ٹیگس