Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران، صدارتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر

چیف الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 18 جون کے صدارتی انتخابات میں 5 کروڑ سے زا‏‏ئد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ایران کے الیکشن کمیشن کے سربراہ " جمال عرف"  نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 5  کروڑ 93 لاکھ 10 ہزار ووٹر 18 جون کو ہو رہے صدارتي انتخابات اور چھٹے شہري، ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 5 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ  اہل ووٹرز میں سے 13لاکھ 92 ہزار 148 افراد پہلی بار کے لیے ووٹ دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے صدارتی انتخابات کے لیے 67 ہزار سے زیادہ جبکہ شہري اور ديہي اسلامي كونسل (لوكل باڈيز) كے لیے 75 ہزار بیلٹ باکس  تیار کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم ایرانی شہریوں کے لئے مجموعی طور پر 450 بیلٹ باکس مخصوص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ووٹنگ میں حصہ لینے کی قانونی عمر کو پہنچنے والے 13 لاکھ 92 ہزار 148 افراد پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے جن میں سے 706000 ہزار لڑکے اور باقی لڑکیاں ہیں۔

ایران کے جنرل الیکشن آفس کے اعلامئے کے مطابق گارڈین کونسل (شورای نگہبان) کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے 7 حتمی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی توثیق کر دی گئی ہے.
ایرانی آئین کے آرٹیکل 66 کے مطابق صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم باضابطہ طور پر وزارت داخلہ کی جانب سے ناموں کے اعلان کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے اور ووٹنگ کے آغاز سے 24 گھنٹے قبل ختم ہوجاتی ہے۔

ياد رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں تیرہویں صدارتي انتخابات اور چھٹے شہري، ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 18 جون كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسي دن چار پارليماني حلقوں ميں ضمني انتخابات بھي منعقد ہوں گے.

 

 

ٹیگس