ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات ؛ پاکستان اور ہندوستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم
دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ ہی ہندوستان اور پاکستان میں مقیم ایرانیوں کے لئے بھی تیرہویں صدارتی انتخابات میں مشارکت کے لئے پولنگ کے مراکز قائم کئے گئے ہیں
نئی دہلی میں متعین ایران کے سفیر نے بتایا ہے کہ، ہندوستان میں مقیم ایرانیوں کے لیے دہلی، بمبئی ، حیدرآباد، بنگلور، پونے اور آندھرا پردیش کے شہر راجہ مندری میں مجموعی طور پر سات پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے الیکشن کے مقابلے میں اس سال پولنگ اسٹیشنوں میں اضافہ کیا گیا ہے
۔ایرانی سفیر نے بتایا کہ کورونا کے باوجود ہندوستان میں مقیم ایرانی شہریوں نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا زبردست رجحان ظاہر کیا ہے۔
ادھر پاکستان میں مقیم ایرانیوں کے لئے بھی اسلام آباد کے علاوہ لاہور، کراچی ، کوئٹہ پشاور اور ملتان میں، ایران کے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے مراکز بنائے گئے ہیں۔