Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • میڈیکل شعبے میں بے مثال تبدیلیاں آئی ہیں، صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے زور دے کر کہا ہے کہ میڈیکل کے شعبے میں آنے والی تبدیلیاں بے مثال ہیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے جمعرات کو وزارت صحت کے قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ایران کی تاریخ میں میڈیکل کے شعبے میں عظیم اور بے مثال کام انجام پائے ہیں اور صرف گزشتہ ایک برس کے دوران چودہ ہزار بیڈ کے اسپتالوں کا افتتاح کیا گیا ہے جس نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ اس وقت امریکہ و یورپ میں مقیم بہت سے ایرانی علاج معالجے حتی آپریشن کے لئے ایران کو ترجیح دیتے ہیں۔

 صدر حسن روحانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے لئے حفظان صحت نہایت اہمیت کا حامل ہے، کہا کہ مرکز اور سرحدی علاقوں میں موجود ایرانی اسپتال پڑوسی ممالک اور دیگر ملکوں کے مریضوں کو بہترین خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور میڈیکل عملے نے انقلاب کے بعد کے برسوں میں عظیم کام انجام دیا ہے کہا کہ شمالی صوبوں کے اسپتالوں میں پورے سال مریضوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔ 

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ویڈئو کانفرنس کے ذریعے ایران کے  پانچ صوبوں تہران ، گیلان، مشرقی آذربائیجان اور قم میں ایک ہزار ستائیس بیڈ کے اسپتالوں کا افتتاح کیا۔

ٹیگس