ووٹ کی چوٹ، دشمن حیران، انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت-1
Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز آج صبح سات بجے سے ہوگیا ہے۔
ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری- دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کی کوریج کر رہے ہیں۔