Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ تصاویر

رہبرانقلاب اسلامی نے پولنگ بوتھ نمبر 110 میں صبح سات بجے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے صدارتی انتخابات میں پولنگ کے آغاز کے ساتھ ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی ٹھیک 7 بجے حسینیہ امام خمینی میں موبائل پولنگ بوتھ نمبر 110 پر اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے تشریف لائے اور بلدیاتی و دیہی کونسلوں کے چھٹے اور مجلس خبرگان کے پانچويں دور کے نمائندوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ تیرہویں صدارتی انتخابات کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ پولنگ کا آغاز ہوتے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں اپنا ووٹ کاسٹ۔ کیا۔

اس موقع پر آپ نے فرمایا کہ آج کا میدان ایرانی عوام کے ہاتھ میں ہے جو اپنے ووٹوں کے ذریعے ملک کے مستقبل کا اور اسی طرح کئی برس کیلئے ملک کے بنیادی ترین عہدے کا تعین کر رہے ہیں، لہذا آج کا دن ایرانی قوم کا دن ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسی حقیقت کے پیش نظر عقل انسانی کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم اس ملی آزمائش میں بھرپور طریقے سے شریک ہو۔ یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ عوام کو انتخابات میں شرکت کی دعوت دیتا آیا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ انتخابات کے نتیجے میں سب سے پہلے خود عوام کو فائدہ ہو گا اور اسکے بعد حکومت ایران بھی بین الاقوامی سطح پر اس کا بھر پور فائدہ اٹھا سکے گی۔

ٹیگس