Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • بیلٹ باکس اور پھلوں کی پیٹی۔ کارٹون

جنہیں بیلٹ باکس اور پھلوں کی پیٹی کا فرق معلوم نہیں وہ آج ایران کے انتخابات پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ (قائد انقلاب اسلامی)

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایران کے صدارتی انتخابات سے قبل اپنے حالیہ خطاب کے دوران فرمایا:

’’دلچسپ بات تو یہ ہے کہ بعض ممالک ہیں جن کا نظام اکیسویں صدی کے اندر قبائلی طرز پر چل رہا ہے۔ یعنی ایک قبیلے کی حکومت کے تحت ان کا انتظام و انصرام چل رہا ہے، ان ملکوں میں ہنوز انتخابات کا کوئی نام و نشان تک نہیں۔ ان ممالک کے عوام کو معلوم ہی نہیں کہ بیلٹ باکس ہوتا کیا ہے۔

بیلٹ باکس اور پھلوں کی پیٹیوں کا فرق تک انہیں معلوم نہیں، وہ جانتے ہی نہیں کہ آخر بیلٹ باکس ہے کیا چیز! وہ بھی چوبیس گھنٹے کی ٹیلی ویژن نشریات شروع کر دیتے ہیں کہ ہمارے انتخابات پر تبصرے کریں، کہیں کہ ایران کے انتخابات ڈیموکریٹک نہیں ہیں! یہ بھی ہمارے اس زمانے کا طرفہ تماشا ہے۔‘‘

(قائد انقلاب اسلامی ۔ 16/6/2021)

ٹیگس