Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • صدارتی انتخابات 2021 کی سن رسیدہ ترین ووٹر

ایک سو گيارہ سالہ خاتون کی صدارتی انتخابات میں شرکت میڈیا کی توجہ کا سبب بن گئی۔

ایران کے شمالی صوبے گلستان میں شہر ترکمان کے گاؤں محمد آباد کی ایک 111 سالہ خاتون فاطمہ بزی نے ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات اور چھٹے دیہی – شہری اسلامی کونسلز کے الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالا۔

یہ ضعیف العمر خاتون  بڑھاپے اور جسمانی کمزوری کے سبب اپنے بچوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں آئی تھی۔

فاطمہ بزی نامی یہ خاتون 1910 ميں سیستان و بلوچستان کے شہر زابل میں  پیدا ہوئیں اور اب صوبہ گلستان کے شہرترکمان کے ایک نواحی علاقے محمد آباد میں زندگی گزار رہی ہے۔

فاطمی بزی کے شناختی کارڈ پر ان کی تاریخ پیدائش ہجری شمسی کے حساب سے 1289 درج ہے۔

بندر ترکمن کی کل آبادی 80 ہزار افراد پر مشتمل ہے جن میں سے 55 ہزار 175 افراد انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

بندر ترکمن شہر کے 64 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 39 شہری اور باقی دیہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری- دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کی کوریج کے لئے ایران آئے ہیں۔

غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی باقی امیدواروں سے آگے نکل گئے ہیں حتی صدارتی امیدواروں محسن رضائی، ناصر ہمتی اور قاضی زادہ ہاشمی نے انہیں انتخابات میں کامیاب ہونے پر تہنتی پیغامات بھی ارسال کئے ہیں۔

ٹیگس