Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا باہمی روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ پر زور

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے باہمی روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ پر زور دیا ہے ۔

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹالیہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کی ۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ہی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنی اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی منڈیوں میں توسیع پر بھی زور دیا اور کہا کہ اضافی سرحدی گزرگاہیں کھولنے سے دونوں ملکوں کے عوامی رابطوں میں فروغ آئے گا۔قابل ذکر ہے کہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ انٹالیہ ڈپلومیسی فورم  کےاجلاس میں شرکت کے لئے ترکی گئے ہوئے ہیں۔ انٹالیہ میں منگل کو ایران، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی ہوگا۔

ٹیگس