Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صدر نے دی ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد

افغانستان کے صدر نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کے دوران ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کل رات ہونے والی اس ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ایران اور افغانستان دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں اور مجھے امید ہے کہ آپ کی کامیابی سے دونوں ملکوں کے تعلقات مختلف شعبوں میں مزید فروغ پائیں گے۔ ہونے والی اس ٹیلی فونی گفتگو میں  ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ رئیسی نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

اس سے قبل پاکستان کے صدر عارف علوی نے بھی ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے بھی آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ آپ کی صدارت میں ہندوستان اور ایران کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اوردونوں ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری و ساری رہےگا۔

خیال رہے کہ اب تک لاطینی امریکہ، روس، چین، ترکی، عمان، شام، عراق، کویت، آرمینیا، ازبکستان، آذربائیجان سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ  تیرہویں صدراتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

ٹیگس