Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران میں انتخابات کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام  دہشتگردی کا نیٹ ورک تباہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران میں صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے انقلاب مخالف دہشتگردوں کے 3 نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے ایران کی سرحدوں کے محفوظ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ صدارتی انتخابات کے موقع پر ایران میں دہشتگردی کرنے سے متعلق دشمن کی سازش کو ناکام  بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات  کے موقع پر انقلاب مخالف دہشتگردوں کی 2 ٹیم کو ملک کے شمال مغربی علاقوں اشنویه اور بانه میں جبکہ ایک اور ٹیم کو جو سرحد عبور کرچکی تھی سروآباد میں منہدم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 18 جون کو ہونے والے تیرہویں صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔

ٹیگس