ایران، خفیہ ایجنسی کا زبردست آپریشن،700 کیلوگرام ہیروئین برآمد، انٹرنیشنل گینگ تباہ
Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران میں منشیات کے ایک بڑے اور عالمی گینگ کو تباہ کر دیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی خفیہ ایجنسی نے ایک زبردست کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے اور عالمی اسمگلروں کے گینگ کی شناخت کی اور اس عالمی گروہ کو ختم کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ عالمی گینگ صوبہ البرز میں سرگرم تھا اور خفیہ شعبے کے اہلکاروں نے ان کی شناخت کی اور گروہ پر نظر رکھے ہوئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ شعبے کے اہلکاروں نے صوبہ البرز میں اس گینگ کے افراد پر پکڑا جس کے بعد یہ گینگ تباہ ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران گروہ کے چار افراد گرفتار ہوئے جبکہ تین گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا جس میں 700 کیلوگرام کی ہیروئین برآمد ہوئی۔
ضبط کی گئی ہیروئین کی مالیت تقریبا 30 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔