Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • بحر اطلس میں ایرانی بحریہ کی موجودگی، دشمن میں خوف و وحشت

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اٹلانٹیک اوشین میں ایرانی بحری بیڑے کی موجودگی سے امریکہ اور صیہونی حکومت کو سخت تشویش و خوف لاحق ہو گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل سید عبد الرحییم موسوی نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی فلیٹ نے خود کفالت اور خود اعتمادی کے مظہر کی حیثیت سے بحری گشت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اپنی بحری حدود سے ہزاروں میل دور بین الاقوامی قوانین کے مطابق بحر اٹلانٹیک میں اپنے مشن پر عمل پیرا ہے۔

بریگیڈیئرجنرل موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج و زارت دفاع کے تعاون سے آج بری، بحری اور فضائی تمام میدانوں میں پوری طرح خود کفیل اور ملک میں موثر اشتراک عمل کے لئے نمونہ عمل ہے۔

 

ٹیگس