بحیرہ خزر میں ایرانی بحریہ کی فوجی مشقیں، جدیدترین آلات اور تکنیکوں کے ساتھ کیا طاقت کا مظاہرہ
ایران کی بحریہ نے یا حسین (ع) کی مقدس کوڈورڈ کے ساتھ بحیرہ کیسپئن میں پائیدار سکیورٹی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق، کیسپیئن سی میں جاری بحری مشقوں کے علاقے میں، کم فاصلے سے تک پرواز کرنے والے یسیر اور ابابیل ڈرون طیاروں کے ذریعے جانچ اور نگرانی کی مشقیں انجام دی گئیں۔
اس آپریشن کے دوران علاقے کی حدود میں سفر کرنے والے بحری جہازوں کی تصاویر اور دوسری معلومات براہ راست زمینی اسٹیشن کو فراہم کی جاتی رہیں اور یہ کام پوری پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام پایا۔ مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ کے جوانوں اور کمانڈوز نے لازمی وسائل اور ہتھیاروں کے ساتھ طے شدہ بحری آپریشن میں حصہ لیا۔
اس دوران انہیں دو سو بارہ قسم کے ہیلی کاپٹروں، میزائل بردار بحری جہازوں اور الیکٹرانک وار فیئر یونٹوں کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی۔مشقوں کے ایک اور مرحلے میں ایرانی بحریہ کے اسپشل آپریشن گروپ نے گوریلا اور اینٹی گوریلا کارروائی انجام دی اور ساحلی علاقوں میں فرضی دشمن کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے پورے علاقے پر اپنا تسلط اور انیٹلی جینس برتری قائم رکھی۔
ایرانی بحریہ کی سالانہ مشقوں کے دوران ، سمندری اور فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کا مشن بھی انجام دیا گیا جس میں، بحریہ کے تجربہ کار فوجیوں نے نوجوان کیڈٹوں کو اپنے قیمتی تجربات منتقل کرتے ہوئے، اہداف کو نشانہ بنانے کی تربیت فراہم کی۔
ایرانی بحریہ کی پائیدار سیکورٹی نامی یہ مشقیں، یاحسین کے رمزیہ نعرے کے ساتھ اور امن و دوستی کے پیغام کے ہمراہ، بدھ کی صبح کیسپیئن سی کے علاقے میں شروع ہوئی ہیں۔ ان مشقوں میں، بحریہ کے فلوٹنگ اور ایئرونگ یونٹ حصہ لے رہے ہیں اور انہیں میزائل بردار بحری جہازوں، لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ڈرون طیاروں، الیکٹرانک وار فیئر سسٹموں کے علاوہ بحریہ کے خصوصی آپریشن گروپ کی حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے۔