Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کا اقدام قرار داد 2231 کے دائرے میں ہے

ایران نے کہا ہے کہ تہران کا اقدام سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر2231 اور جوہری معاہدے کی شق 26 اور 36 کے دائرے میں ہے۔ تاہم امریکہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی اپنی پالیسی سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی کے کمیشن کے رکن ابوالفضل عمویی نے قرار داد نمبر 2231 پر عمل در آمد اور ایران اور امریکہ کی جانب سے دوبارہ جوہری معاہدے میں واپس آنے اور ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پر عمل درآمد نہ ہونے کی ایک وجہ امریکہ کا غیر قانونی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے معاہدے پر عمل کیا اور ایران کا اقدام قرار داد نمبر 2231 اور جوہری معاہدے کی شق 26 اور 36 کے دائرے میں ہے اور اسی لئے ایران اور گروپ 1+4 کے مابین ویانا میں مذاکرات ہوئے تاکہ امریکہ جوہری معاہدے میں واپس آئے۔ لیکن امریکہ نے اپنے عمل سے دکھا دیا کہ وہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی اپنی پالیسی پر گامزن ہے۔

ابوالفضل عمویی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو چاہئیے کہ وہ امریکہ اور یورپی ممالک پر جنہوں نے جوہری معاہدے کو مشکلات سے دوچار کیا ہے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کیلئے دباو ڈالے۔

ٹیگس