ایران کی سرحدیں مکمل طور پر پُرامن ہیں: ترجمان وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ ملی سرحد پر امن و امان قائم ہے اور وہاں کسی قسم کی بدامنی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق ترجمانِ وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا افغانستان سے ملی سرحد کی سکیورٹی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کی سرحدیں اپنے محافظوں کے طفیل میں مکمل طور پر پُر امن ہیں اور کسی قسم کی بد امنی کا وہاں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
سعید خطیب زادہ نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرحدوں کے اندر اسلام قلعہ کسٹم ہاؤس اور ابو نصر فراہی میں طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے بعد افغان کارکنوں کی ایک تعداد ایران کی سرحدوں میں داخل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ داخل ہونے والے افراد کے سلسلے میں قوانین و ضوابط، سرحدی معاہدوں اور افغانستان کے ساتھ خیر سگالی اور اچھے تعلقات کے دائرے میں لازمی اقدامات انجام دئے جائیں گے۔