Jul ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات کے نتیجہ بخش ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں ، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں موثر اور عملی طور پر ختم ہونی چاہئیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں جو پیشرفت حاصل ہوئی ہے اس کے پیش نظر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہم ویانا مذاکرات کے نتیجہ بخش ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  بعض معاملات ابھی حل نہیں ہوئے ہیں لیکن اہم یہ ہے کہ جو موضوعات حل ہوچکے ہیں ان کا وزن اور تعداد حل نہ ہونے والے موضوعات سے زیادہ ہے-

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں جس بات پر سب متفق ہیں وہ یہ ہے کہ سب سے پہلے امریکی پابندیاں موثر طریقے سے ختم ہوں اور دوسرے یہ کہ جو باتیں ایٹمی معاہدے میں نہیں ہیں ان کو مذاکرات سے نہ جوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ پابندیاں ختم ہونے اور عملی طور پر ان کا تجربہ کرلئے جانے کے بعد تہران ایٹمی معاہدے میں واپس آجائے گا۔

ٹیگس