اسکاٹ موومنٹ میں نیا عالمی ریکارڈ ایران کے نام
ایرانی کھلاڑی نے اسکاٹ موومنٹ میں چالیس پونڈ کا وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، ایرانی کھلاڑی عقیل قارداش زادے نے سات سال بعد اسکاٹ موومنٹ میں چالیس پونڈ وزن کے ساتھ ، ایک منٹ میں بائیس اسٹیپ کا امریکی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ایران کے عقیل قارداش زادہ نے ایک منٹ میں چالیس پونڈ وزن کے ساتھ انتیس اسٹیپ انجام دیکر یہ کارنامہ ملک کے نام کر لیا ۔
ان کے اس کارنامے کو ایک تقریب کے دوران گنیس بک آف ورلڈ ریکاڑد میں درج کر لیا گیا۔
ایرانی کھلاڑی قارداش زادہ اس سے پہلے بھی کئی عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔
وہ ہر پیر پر پانچ کلو وزن کے ساتھ ایک سو چالیس سینٹی میڑ کی بلندی پر بانوے اسٹیپ چلنے، ایک انگلی سے چلنے ، پچاسی سے نوے ڈگری سینٹی گریڈ میں مکے بازی، سترہ منٹ میں تین ہزار چارسو مکے چلانے، بیس منٹ پینتالیس سیکنڈ تک ایک سو پانچ ڈگری سینٹی گریڈ گرمی برداشت کرنے، بغیر وزن کے پش اپ اور ایک پیر پر چالیس پونڈ وزن کے ساتھ پش اپ کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔