قومی پیداوار میں اضافے کا عمل پوری قوت سے جاری ہے: صدر روحانی
Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
صدر ایران نے کہا ہے کہ اقتصادی جنگ اور کورونا کے باوجود ملکی پیداوار میں اضافے کا عمل پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔
متعدد قومی منصوبے کی آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ پابندیوں، اقتصادی جنگ اور کورونا کے سخت حالات کے دوران بھی پیداوار میں اضافے اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا عمل جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ روڈ، ریل، فضائی سفر، جہاز رانی اور خاص طور سے ٹرانزٹ کے شعبوں میں عظیم منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
صدر ایران نے صوبہ ہرمزگان کے شہید رجائی ٹرمینل کے افتتاح اور ملک بھر کی بندرگاہوں پر سمندر کی صفائی کے لیے جدید ترین مشینوں کی تنصیب کو اہم ترین پیشرفت قرار دیا۔
صدر حسن روحانی نے اس موقع پر وزارت شہری تعمیرات اور وزارت کھیل کے زیر انتظام متعدد قومی منصوبوں کا آئن لائن افتتاح بھی کیا۔