Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • کورونا ویکسین کی چھٹی کھیپ تہران پہنچ گئی

ایران کی جانب سے خریدی جانے والی کورونا ویکسین کی چھٹی کھیپ تہران پہنچ گئی ہے۔یہ بات ایران کی انجمن ہلال احمر کے سیکریٹری محمد حسن قوسیان مقدم نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کی جانب سے خریدی جانے والی کورونا ویکسین کی چھٹی کھیپ، خصوصی طیارے کے ذریعے تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تھی جسے وزارت صحت کے سپرد کردیا گیا ہے۔

قوسیان مقدم  نے بتایا کہ گیارہ لاکھ بیالیس ہزار آٹھ سو ڈوز کی چھٹی کھیپ موصول ہونے کے بعد ہلال احمر کے ذریعے درآمد کی جانے والی کورونا ویکسین کی تعداد ستر لاکھ ڈوز تک پہنچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایرانی ماہرین نے بھی  کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے مختلف طرح کی دوائیں اور ویکسین تیار کرلی  ہیں جن کا عالمی سائنسی برداری نے خیر مقدم کیا ہے۔

ٹیگس