Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ایرانی ویکسین کے ڈیلٹا ویرینٹ پر موثر ہونے کی تصدیق

ایرانی ماہرین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کویران برکت ، ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف بھی موثر ہے-

تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ کلینکل ٹرائل کے نگراں ڈاکر محمدرضا صالحی نے کہا ہے کہ سی وی این ٹی ، ٹیسٹ کے دوران کوایران برکت ویکسین نے ڈیلٹا ویرینٹ کو پوری طرح سے غیر موثر کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیز ایک اور دو میں کوایران برکت ویکسین لگوانے والے افراد میں، ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے میں موثرمقدار میں اینٹی باڈیز کا مشاہدہ کیا گیا۔

ڈاکٹر صالحی نے مزید کہا کہ کوایران برکت اس سے پہلے کورونا کے برطانوی اور افریقی ویرینٹ کے مقابلے میں موثر کارکردگی دکھا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کویران برکت کی پیداوار تیز کی جارہی ہے ۔ایرانی ماہرین کی تیار کردہ ایک اور کورونا ویکسین ، کوو پارس نے بھی انسانی آزمائش کا دوسرا مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے کرلیا ہے۔

ٹیگس