Jul ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران اور قطر کے سربراہوں کی ٹیلی فونی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ علاقے کا اصلی مسئلہ ، صیہونی حکومت اور بعض ممالک کی جنگ پسندانہ پالیسی ہے -

 صدر حسن روحانی نے پیر کو امیر قطر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے علاقے میں قیام امن کی کوشش کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی قراردیا اور کہا کہ علاقے کا اصلی مسئلہ، صیہونی حکومت اور بعض ممالک کی جنگ پسندانہ پالیسی ہے اور ہمیں علاقے کو اس صورت حال سے باہر نکالنے کی کوشش کرنا چاہئے-

صدر مملکت نے کہا کہ اس وقت علاقے میں استحکام اور توازن برقرار رکھنے کے لئے ایران اور قطر کی پالیسیاں اور موقف ایک دوسرے سے بہت نزدیک ہے اور اس سلسلے میں دوسرے دوستوں کی مدد سے دونوں ملکوں کے اقدامات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے-

اس ٹیلی فونی گفتگو میں امیرقطر شیخ تمیم بن حمد بن خیفہ آل ثانی نے  بھی ایران اور قطر کے تعلقات کو نہایت دوستانہ قرار دیا اور کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ علاقے کے مسائل اور تنازعات کا فوجی حل نہیں ہے اور مسائل کا بہترین  حل مذاکرات اور سیاسی روش ہے 

ٹیگس