صدر ایران نے مسلم سربراہان مملکت کو عید کی مبارکباد پیش کی
Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام پیغامات ارسال کر کے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
ایوان صدارت کی خصوصی ویب سائٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے بقرعید کو راہ خدا میں دنیوی وابستگیوں کو ختم کر کے اپنے ایمان اور جذبہ اطاعت کو جلا بخشنے سے تعبیر کیا۔
ڈاکٹر روحانی نے اپنے جاری کردہ پیغامات میں امید ظاہر کی کہ مسلمانان عالم اس مبارک عید کے طفیل میں خواہشات نفس کی زنجیروں سے آزاد ہو کر بنی نوع انسانی کے لئے اپنے اندر جذبہ ایثار و فداکاری پیدا کریں اور یوں اپنے حقیقی معبود کی قربت حاصل کر کے راہ کمال کی جانب گامزن ہوں۔
صدر ایران نے اسی طرح اسلامی ممالک کے عوام اور انکے سربراہوں کی کامیابی و سربلندی اور صحت سلامتی کے لئے خدائے سبحان سے دعا کی۔