ایران اسلامی میں مذہبی احترام کے ساتھ نماز عیدالاضحی کی ادائیگی
Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
آج اسلامی جمہوریہ ایران میں ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
ایران کے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے عوام نے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عیدقربان منائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے نمازعیدالاضحی ادا کی ۔
نمازیوں نے عیدقربان کو ایثار وخلوص کی علامت اور خواہشات نفس کا امتحان قراردیا اوردنیا بھر سے کورونا وائرس کے خاتمے نیزامن و امان کی دعا کی-
رپورٹوں کے مطابق آج ہندوستان اور پاکستان میں بھی عیدالاضحی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ادا کی گئی ۔
اس موقع پر مسلمانوں نے حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے نماز عید قربان ادا کی اور بارگاہ الہی میں جانوروں کی قربانی کا نذرانہ پیش کیا ۔