Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب کوارڈینیٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے جنگی بیڑے کا کارواں پہلی بار  بحر اوقیانوس میں بغیر کسی ملک کی بندرگاہ کی مدد کے لنگر انداز ہوا۔

ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا ہے کہ بحریہ کے اس جنگی بیڑے کے کارواں میں متعدد چھوٹے بڑے بیڑے شامل ہیں جس میں مکران جنگی بیڑا اور مقامی ٹکنالوجی سے بنايا گیا سہند ڈسٹرائیر بھی شامل ہے۔

ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ عالمی آبی سرحدوں پر ایرانی بحریہ کی موجودگی حق مسلم ہے اور ملک کی مسلح افواج اس راستے کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھے گی۔

 

ٹیگس