Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے دہشت گردوں کی بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی حمزہ سید الشہداء ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ کی بری فوج نے شمال مغربی سرحدوں پر بڑی مقدار میں دہشت گردوں اور تخریب کاروں سے اسلحہ برآمد اور ضبط کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شر پسند، دہشت گرد اور انقلاب مخالف  عناصر، ہتھیاروں کو ایران کے اندر تخریبی کارروائیوں کیلئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن سپاہ کی بر وقت کارروائی کے نتیجے میں شر پسند عناصر اور دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

 

ٹیگس