ایران کی والیبال ٹیم دنیا کی دس بہترین ٹیموں میں شامل
Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
ایران کی والیبال ٹیم ٹوکیو اولمپک میں اپنی دوسری کامیابی کے بعد عالمی رینکنگ میں دسواں مقام حاصل کر کے دنیا کی دس بہترین ٹیموں میں شامل ہو گئی ہے۔
ایران کی والیبال ٹیم ٹوکیو اولمپک میں جاری مقابلوں میں اب تک اپنے دو میچ جیت چکی ہے اور پولینڈ کے بعد وینزوئیلا کی ٹیم کو شکست دے کر اس نے چار پوائنٹ حاصل کر لئے ہیں۔
اس فتح کے ساتھ ایران کی والیبال ٹیم مجموعی طور پر دو سو پینسٹھ پوائنٹ حاصل کر کے دنیا کی دس بہترین ٹیموں میں شامل ہو گئی ہے جبکہ ایشیا کی سطح پر بھی ایران کی ٹیم کو بہترین مقام حاصل ہے۔
عالمی رینکنگ میں برازیل پہلے، پولینڈ دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہیں۔