Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپیک میں ایرانی ٹیکوانڈو ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ایران کی نیشنل ٹیکوانڈو ٹیم، جاپانی ٹیم پر فتح حاصل کر کے اولمپیک کے فائنل مقابلوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل ٹیکوانڈو فیڈریشن اور اولمپیک کی انٹرنیشنل اولمپیک کمیٹی آئی او سی نے پہلی بار ٹوکیو کے اولمپیک مقابلوں میں آزمائشی طور پر ٹائیکوانڈو ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا انتظام کیا ہے۔

ان مقابلوں میں ایران اور چین کی ٹیمیں اولمپک کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ورلڈ فیڈریشن کے اعلان کے مطابق آئی ویری کوسٹ، روس اور جاپان کی ٹیمیں بھی فائنل مقابلوں میں موجود ہیں۔ ایران اور جاپان کی ٹیموں نے دوسرے گروپ میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا اور آخرکار ایران کی ٹائیکوانڈو ٹیم ، اکتیس کے مقابلے میں باون پوائنٹ حاصل کر کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

چین، آئیوری کوسٹ اور روس کی ٹیموں نے پہلے گروپ میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا تاہم چینی ٹائیکوانڈو ٹیم ، اپنے دونوں حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

ٹیگس