Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک: کُشتی کے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی کارکردگی

اطلاعات کے مطابق ایران کے پہلوان امین میرزا زادہ، گریکو رومن کُشتی کی ایک سو تیس کلوگرام کی کیٹیگری میں رومانیہ کے پہلوان کو ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

ٹوکیو اولمپک میں گریکو رومن کشتی کے دوسرے روز کے مقابلے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوئے جس میں ایران کے امین میرزا زادہ نے ایک سو تیس کلوگرام کی کیٹیگری میں ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کے تمغے کے حامل جنوبی کوریا کے پہلوان "مین سیئوک کیم" کو چھے صفر سے شکست دے دی۔ اُس کے بعد میرزا زادہ اپنے دوسرے مقابلے میں کیوبا کے پہلوان "میھاین لوپز" کے بالمقابل کھڑے ہوئے مگر انہیں اس مقابلے میں آٹھ صفر سے شکست کا سامنا ہوا۔

کیوبا کے پہلوان کی اپنے تُرک حریف رضاکایالب پر کامیابی اور انکے فائنل میں پہنچ جانے کے بعد ایرانی پہلوان میرزا زادہ کو قسمت آزمانے کا ایک اور موقع ملا جس میں انہوں نے رومانیہ کے پہلوان کو پانچ ایک سے شکست دے دی ۔ امین میرزا زادہ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے لئے آج شام ترکی کے رضا کایالب کے ساتھ پنجہ آزمائی کریں گے۔

ٹیگس