Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۴ Asia/Tehran
  • اسرائیلی آئیل ٹینکر پر ہوئے حملے کا ایران پر الزام ، بیوقوفی کا دندان شکن جواب ملے گا؛ ایران کا ردعمل

جمعرات کو بحرعمان میں ایک اسرائیلی  کمپنی کے آئیل ٹینکر پر ہوئے حملے کو امریکا اور یورپی ممالک ایران کو متہم کرنے کے لئے بہانے بنا رہے ہیں۔

بغیر دستاویز اور ثبوت کے ایران پر اس حملے کا الزام  اور پھر شدید رد عمل، یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کے پیچھے ایک بڑی سازش ہے۔

جمعے کو اسرائیل کے وزیر خارجہ یاییر لاپید نے باضابطہ طور پر اس واقعے کو ایک فضائی حملہ قرار دیا اور اس کی ذمہ داری ایران پرعائد کی۔

اس کے بعد امریکی اور برطانوی حکام نے بھی وہی باتیں تکرار کیں جس سے اس سازش کی حساسیت کا پتہ چلتا ہے۔

ایران کے ایک اعلی عہدیدار نے نور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران، مغربی اور اسرائیلی  حکام کی دھمکیوں کو ایک قدیمی حربہ سمجھتا ہے لیکن اگر انہوں نے ایران کے مفاد کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچایا تو انہیں دندان شکن جواب دیا جائے گا، جس کی ذمہ داری پوری طرح سے واشنگٹن اور لندن کے کندھوں پر عائد ہوگی۔

ٹیگس