Aug ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری

ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں بطور صدر منتخب ہونے والے ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے غیر ملکی، سربراہوں، وزیروں اور اعلیٰ عہدے داروں کی ایران آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق بوسنیا کے وزیر خارجہ ترکوویچ اور غانا کے وزیر سیاحت ابراہیم محمد بھی ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف بردار میں شرکت کے لئے تہران پہونچ چکے ہیں۔

اس سے قبل شام کے پارلیمنٹ اسپیکر حمودہ صباغ بھی تہران پہونچے تھے۔

اب تک مجموعی طور پر تہتر ممالک کے ایک سو پندرہ اعلیٰ عہدے دار ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیئے:

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین پہلے مشہد مقدس پھر تہران کا دورہ کریں گے

شام کے اسپیکر تہران پہنچ گئے، حلف برداری کی تقریب میں کریں گے شرکت

غیر ملکی مہمانوں میں دس ممالک کے سربراہ، بیس پارلیمنٹ اسپیکر، گیارہ وزرائے خارجہ، دس دیگر وزرا اور ممالک کے خصوصی پارلمانی ایلچی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ گیارہ بین الاقوامی اداروں کے سربراہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے، تیل کی عالمی تنظیم اوپک کے سربراہ، یورپی یونین، یوریشیا اور اسلامی و ایشیائی ممالک کے بین الپارلمانی یونین اور ایکو کے اعلیٰ عہدے داروں نے بھی صدر ایران کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری جمعرات کے روز ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں منعقد ہوگی۔

ٹیگس