پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین پہلے مشہد مقدس پھر تہران کا دورہ کریں گے
پاکستانی سینپٹ کے چیرمین اپنے دورہ ایران کا آغاز مشہد مقدس سے کریں گے۔
پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی اس ملک کے وزیر اعظم عمران خان کے نمائندے کی حیثیت سے ایران کے نئے صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آج ایران پہنچیں گے۔
پاکستانی پارلیمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین بروز بدھ 2 روزہ دورہ ایران پر روانہ ہوں گے اور ان کے دورے کی پہلی منزل مشہد مقدس ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی اور ان کے ہمرا وفد، مقدس شہر مشہد کے دورے میں حضرت امام رضا (ع) کے مقدس روضے کی زیارت بھی کریں گےجس کے بعد وہ نئے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے تہران جائیں گے۔ جہاں نئے ایرانی صدر اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔