Aug ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک میں ایران کو سونے اور چاندی کے تمغے

ایرانی پہلوان محمد رضا گرایی نے گریکو رومن کشتی کے اولمپک مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

بدھ کو ٹوکیو اولمپک میں گریکو رومن کشتی کے سڑسٹھ کلوگرام وزن کے فائنل میں ایرانی پہلوان محمد رضا گرائی نے تین گولڈ میڈل کے حامل یوکرینی حریف پرویز نصیب اوف کو ایک کے مقابلے میں نو پوائنٹ سے شکست دے دی۔

انہوں نے اولمپیک میں گریکو رومن کشتی میں نو سال بعد ایران کو طلائی تمغہ دلایا ہے۔ فائنل سے پہلے انہوں نے جرمنی اور جارجیا کے پہلوانوں کو شکست دی تھی۔

ایک اور ایرانی پہلوان حسین یزدانی نے ٹوکیو اولمپک کے فری اسٹائل کشتی کے سیمی فائنل میں روس کے پہلوان آرتھر نائیفونوف کو ایک سخت مگر دلچسپ مقابلے کے بعد ایک سات سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

حسین یزدانی چھیاسی کلوگرام کے ایونٹ میں اپنے حریفوں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کر  رہے ہیں، وہ اس سے پہلے ازبکستان اور سوئٹزرلینڈ کے پہلوانوں کو بھی ناک آوٹ کر چکے ہیں۔

ٹیگس