Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • فری اسٹائل کشتی کے اولمپک مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی کامیابی کا سفر جاری

ٹوکیو المپک میں فری اسٹائل کشتی کے ایک سو پچیس کلو گرام وزن کے مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں ایرانی پہلوان امیر حسین زارع نے برتری حاصل کر لی۔

ایرانی پہلوان امیر حسین زارع نے یہ برتری ایک سو پچیس کلو گرام کے پہلے راؤنڈ میں حاصل کی۔

امیر حسین زارع نے پہلے راؤنڈ میں یوکرین کے پہلوان اور عالمی مقابلوں میں کانسی کے تمغے کے حامل الیگزنڈر خوتسیا نویسکی پر برتری حاصل کی۔  

جارجیا کے پہلوان عالمی چیمپیئن گنو پتریا شویلی بھی، امیر حسین زارع کے گروپ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب فری اسٹائل کشتی کے چھیاسی کلو گرام وزن کے اولمپک مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے لئے جمعرات کو ایرانی پہلوان حسین یزدانی کا مقابلہ امریکی پہلوان سے ہو گا۔

اس سے قبل بدھ کے روز گریکو رومن کشتی کے سڑسٹھ کلو گرام وزن کے اولمپک مقابلوں میں ایرانی پہلوان محمد رضا گرائی نے یوکرین کے پہلوان پرویز نصیب اف کو ہرا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

ٹیگس