Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک میں ایران کو ایک اور تمغہ

ایران کے پہلوان امیر حسین زارع نے ٹوکیو اولمپک میں کانسی تمغہ جیت لیا ہے -

فری اسٹائل کشتی کے ایک سو پچیس کلوگرام کے وزن میں ایرانی پہلوان امیرحسین زارع نے چین کے پہلوان وی دینگ کو صفرکے مقابلے میں پانچ پوائنٹ سے شکست دی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا -

امیرحسین نے ابتدائی راؤنڈ میں یوکرین کے پہلوان کو صفر کے مقابلے میں سات پوائنٹ سے شکست دی تھی اگلا مقابلہ بھی انہوں نے کوزوو کے پہلوان سے جیت لیا تھا لیکن سیمی فائنل میں جارجیا کے پہلوان سے ہار گئے تھے جس کے بعد انہوں نے کانسی کے تمغے کے لئے چین کے پہلوان کا مقابلہ کرنے کے بعد یہ تمغہ حاصل کرلیا ایران کی فری اسٹائل کشتی نے ٹوکیو اولمپیک میں ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے-

ٹیگس