ایران ہمیشہ عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے
Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے آج بروز ہفتہ کہا کہ ایران نے ہمیشہ عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کیا ہے اور ایران کی یہ پالیسی تبدیل ہونے والی نہیں ہے۔
سعید خطیب زادہ نے عراقی خطے کردستان کے سربراہ نیچروان بارزانی کی تہران میں استقبالیہ تقریب کے دوران کردستان کا پرچم لہرائے جانے پر کہا کہ ایر پورٹ میں استقبالی کمیٹی نے یہ کام غلطی سے کیا ۔