ٹوکیو اولپمک میں ایرانی خاتون کھلاڑی کی شاندار کارکردگی
Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
ایران کی خاتون کراٹے کار نے ٹوکیو اولمپک کے ابتدائی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ایرانی کراٹے کار حمیدہ عباس علی نے ہفتے کے روز ٹوکیو اولمپک کے اپنے پہلے مقابلے میں الجزائر کی کھلاڑی کو شکست دے دی۔
ٹوکیو اولمپک کے گروپ بی میں اکسٹھ کلو گرام کے ایونٹ میں شریک ایرانی کھلاڑی حمیدہ عباس علی نے اپنی الجزائری حریف لامیا ماتوب پر چار صفر سے برتری حاصل کی۔ حمیدہ عباس علی اب اگلے مرحلے میں سوئیزر لینڈ کی الیناکوئرچی کا مقابلہ کریں گی۔