Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان کے ساتھ ہمہ جہتی تعاون کے لئے ایران کا اعلان آمادگی

ایران کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے افغان وزیر خارجہ سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ تہران، کابل کے ساتھ ہمہ جہتی تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے محمد ابراہیم طاہریان نے افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر سے ملاقات میں افغانستان کی سیکورٹی کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران، افغانستان کے ساتھ ہمہ جہتی تعاون کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

اس ملاقات میں حنیف اتمر نے بھی افغانستان کی تازہ ترین صورت حال سے باخبر کرتے ہوئے افغانستان کے مختلف علاقوں پر طالبان کے حملے بند اور تشدد ختم کرانے اور اس گروہ کو مذاکرات پر مجبور کرنے کے لئے علاقے کے مختلف ملکوں خاص طور سے ایران کے تعمیری کردار پر تاکید کی۔

انھوں نے اسی طرح افغانستان میں تشدد کا سلسلہ بند کرانے اور سیاسی راہ حل کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس کے نتائج کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے اسی طرح افغانستان کی سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے علاقائی تعاون کی تقویت اور دوحہ اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

ٹیگس