Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • عالمی درجہ بندی میں ایرانی فٹبال ٹیم کی ترقی

ایران کی قومی فٹبال ٹیم عالمی درجہ بندی میں پانچ درجہ ترقی کرکے چھبیسویں نمبر پر آگئی ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ درجہ بندی میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم ایک ہزار پانچ سو بائیس پوائنٹ کے ساتھ، دنیا میں چھبیسویں نمبر آگئی ہے  جس سے پانچ درجہ ترقی کی نشاندہی ہوتی ہے۔  

ایشیائی درجہ بندی میں ایرانی فٹبال ٹیم کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ جاپان کے بعد بدستور دوسری پوزیشن پر ہے۔

فیفا کی تازہ درجہ بندی میں بیلجیم کی ٹیم بدستور دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ برازیل کی ٹیم ایک درجہ ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ فرانس کی ٹیم ایک اسٹیٹ نیچے چلی گئی ہے اور اب تیسری پوزیشن پر کھڑی ہے۔

ٹیگس