ایجادات کے عالمی مقابلوں میں ایران کو طلائی تمغہ
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
تہران یونیورسٹی کے کالج آف ایگری کلچر کے اسکالروں کے ارسال کردہ منصوبے کو سوئزر لینڈ میں ہونے والے ایجادات کے مقابلے میں طلائی تمغے کا حقدار قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، آئی ایف آئی اے کی جانب سے سوئزرلینڈ میں ہونے والے ایجادات کے عالمی مقابلوں میں ایرانی اسکالروں کے تیار کردہ منصوبے کو سونے کا تمغہ دیا گیا۔
تہران یونیورسٹی کے کالج آف ایگری کلچر اینڈ نیچرل رسورسز کے ماہرین کے تیار کردہ اس منصوبے کا مقصد کھاد کے ذریعے مٹی کی زرخیزی کو بڑھانا اور پودوں کو مختلف آفتوں اور زہریلی مواد سے محفوظ رکھنا تھا۔
یہ پروجیکٹ، تہران یونیورسٹی کے کالج آف ایگری کلچر اینڈ نیچرل رسورسز کے سربراہ ڈاکٹر بابک متشرع زادہ نے اپنے شاگردوں کے ہمراہ تیار کیا ہے۔