ایرانی پہلوانوں نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں دو سنہرے تمغے جیت لئے
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۲:۰۵ Asia/Tehran
ایران کے پہلوانوں اور کشتی بازوں نے فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں سونے کے دو تمغے حاصل کر لئے۔
اطلاعات کے مطابق ستر اور انہتر کلوگرام کی کیٹیگری میں بالترتیب عرفان الٰہی اور محمد نخودی نے روس کے شہر اوفا میں ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں اپنے حریفوں کو پچھاڑ کر سونے کے تمغے اپنے نام کر لئے۔
ایران کے دونوں پہلوانوں نے آذربایجان سے تعلق رکھنے والے اپنے حریفوں کو شکست دی۔
اسکے علاوہ علی رضا عبد اللٰہی نے بھی ستانوے کلوگرام کی کیٹیگری میں مولداوی کے اپنے حریف کو مغلوب کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔