Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۳ Asia/Tehran
  • روس ایران تعاون کے جامع سمجھوتے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

ایران اور روس کے صدور نے ایک دوسرے ٹیلی فون پر گفتگو اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی اور صدر ولادی میر پوتین کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے جامع سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ تہران ماسکو کے ساتھ تعاون کے جامع سمجھوتے کو جلد از جلد حتمی شکل دیئے جانے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے شنگھائی تعاون تنطیم میں ایران کی رکنیت کے لیے روس کی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

صدر ایران نے افغانستان کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ تہران شروع ہی سے افغانستان میں امن کو استحکام اور مسائل کو بین الافغان بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے پر زور دیتا آیا ہے۔

روسی صدر نے اس موقع پر کہا کہ انکا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے روس ایران تعاون کے جامع سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کی تجویز کا بھی خیر مقدم کیا۔

 صدر ولادی میر پوتین نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ایران کے لیے روسی کورونا ویکسین کی سپلائی کی رفتار مزید تیز کردی جائے گی۔ 

 

ٹیگس