Aug ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • جاپان ہمارے اثاثے واگزار کرے، صدر ایران

صدر ابراہیم رئیسی نے ایران اور جاپان کے تعلقات کو انتہائی دوستانہ قرار دیتے ہوئے تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

جاپان کے وزیر خارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ تہران ٹوکیو تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، انہوں نے کورونا کے مقابلے میں جاپان کی جانب سے انسانی امداد پہنچانے کا شکریہ ادا کیا۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے جاپان میں منجمد کیے گئے ایرانی اثاثوں کو واگزار کیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ، اس معاملے میں تاخیر کی کوئی بھی دلیل قابل قبول نہیں ہے۔

ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں جاپانی وزیرخارجہ کی گفتگو کا جواب دیتے ہوئے صدر ایران نے کہا کہ یہ تو امریکہ سے پوچھنا چاہیے کہ اس نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیوں نہیں کیا اور معاہدے سے کیوں باہر نکل گیا۔

جاپان کے وزیر خارجہ توشی متسو موتگی نے بھی اس موقع پر صدر ابراہیم رئیسی کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ، ٹوکیو تہران تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کے دور صدارت میں دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے زیادہ فروغ پائیں گے۔

ٹیگس