ایران اور افغانستان کے مابین تجارتی لین دین پہلے والی سطح پر برقرار
ایرانی کسٹم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے مابین تجارتی لین دین پہلی والی سطح پر برقرار ہوئی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کسٹم کے ترجمان سید روح الله لطیفی نے ایران اور افغانستان کی سرحدی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی لین دین کے حوالے سے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے اور بننے والی نئی صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک کے مابین تجارتی لین دین کی شرح 15 فیصد تک کم ہوئی تھی تاہم اس کے بعد بتدریج تجارتی لین دین میں بہتری آئی اور21 اگست کو ایران اور افغانستان کے مابین تقریبا 1300 ٹرالر نے تجارتی اشیاء کو حمل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہیرود کی سرحد سے 500 ٹرالر ، دوغارون بارڈر سے 600 ٹرالر اور میلک کی سرحد سے 185 ٹرکوں نے تجارتی سامان حمل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ نے ثابت کر دیا ہے کہ ایران ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ تھا اور ہے اور افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین تجارتی لین مزید فروغ پائے گا۔