Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • انٹرنیشنل ملٹری گیم کے پہلے دن ایران کی پہلی پوزیشن

اصفہان میں جاری انٹرنیشنل ملٹری گیم کے پہلے دن ایران آرمی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

سیکنڈ بریگیڈیئر محسن آذر افروز نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل ملٹری گیمز کے پہلے دن ہماری بری فوج نے آرٹلری کے مقابلوں میں سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کیے اور ازبکستان، روس اور ویتنام کی ٹیموں کو شکست دے کر پہلے نمبر پر رہی۔

انہوں نے ایران کی بری فوج کی پریکٹس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم بہترین فنی اور ماہرانہ صلاحیتوں کی حامل ہے اور آج کے مقابلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ہماری ٹیم فنی لحاظ سے بھی اپنے رقیبوں سے بالا تر ہے۔

انٹرنیشنل ملٹری گیمز کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ روس، ازبکستان اور ویتنام کی ٹیمیں بھی فنی لحاظ سے بہترین ٹیمیں شمار ہوتی ہیں لیکن ایران کی بری فوج نے بہترین مشقیں انجام دیں اور سب سے زیادہ امتیاز حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہی۔

انہوں نے انٹرنیشنل ملٹری گیمز کی جیوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کئی گھنٹے کے گہرے جائزے اور تجزیے کے بعد ایرانی ٹیم کو پہلے روز کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن کا حقدار قرار دیا۔

ٹیگس